ہندوستانی پائلٹ کی گرفتاری پر اسعد اویسی نے کیا کہاپڑھئے

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے درمیان سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے رد عمل بھی سامنے آرہے ہیں ۔ بدھ کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں جانباز فضائیہ کے پائلٹ اور ان کے کنبہ کے ساتھ ہیں ۔

اسد الدین اویسی نے مزید لکھا کہ جینیوا کنوینشن کے آرٹیکل تین کے تحت ہر ملک کو قیدیوں کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرنا لازمی ہے ۔ پاکستان کو موجودہ حالات کی پروا کئے بغیر ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ کے تئیں اپنے فرائض کا احترام کرنا چاہئے ۔ اویسی نے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پکڑے گئے پائلٹ کو ہندوستان کو سونپ دے

Leave a comment