پاکستان نے مسعود اظہر کو رہا کیا’ہندوستان پر بڑے حملہ کی تیاری؟

اسلام آباد۔ 9۔ ستمبر۔جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ جموں وکشمیر معاملہ پر پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک سے مدد نہیں مل پا رہی ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں پاکستان نے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی عمران حکومت نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔ مسعود اظہر ہندوستان میں پارلیمنٹ، ممبئی، پلوامہ اور اری سمیت کئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ مسعود اظہر کی رہائی کے بعد ہندوستانی فوج اور سلامتی دستوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔اسی سال 14 فروری کو جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے مسعود اظہر کو گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ، تب بھی ہندوستان نے کہا تھا کہ مسعود اظہر کی گرفتاری محض دکھاوا ہے۔ اب اس کی خفیہ رہائی سے صاف ہو گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی دباؤ میں آ کر مسعود اظہر کی گرفتاری کا ناٹک کیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading