پاکستان میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 78 ہلاکتیں، شہریار آفریدی بھی متاثر

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

سنیچر کی صبح شہریار آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ ’میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وبا سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔‘

دوسری جانب سنیچر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ریکارڈ 78 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ دو ہزار 400 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں اب تک عالمی وبا سے ایک ہزار 395 اموات ہو چکی ہیں، جبکہ اب تک 66 ہزار چار سو 57 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں، جہاں تعداد 445 ہے۔ صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد نو ہزار 67 ہے۔
پنجاب میں 439 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جہاں 24 ہزار ایک سو چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading