پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار،آئی او سی کا انڈیا کو’تنہا‘ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی:انڈیا کی جانب سے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انڈیا کی کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی میزبانی کی تمام درخواستیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی شوٹرز کی ٹیم نے انڈیا میں شوٹنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راو¿نڈ میں 25 میٹر پسٹل مقابلے میں شرکت کرنا تھی۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انٹرنیشنل سپورٹس فیڈریشن پربھی زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی مقابلے کا انعقاد انڈیا میں نہ کرائے۔انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے میں انڈیا کی پیرا ملٹری فورس کے 40 اہلکار ہو گئے تھے جس کا الزام انڈیا نے پاکستان پر عائد کیا ہے تاہم پاکستان کے جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کاکہنا ہے کہ میزبان ملک کی جانب سے سیاسی مداخلت اور امتیاز کی بنا پر ویزے جاری نہ کرنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔آئی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’مسئلے سے آگاہی، آخری وقت پر کی جانے والی کوششوں اور انڈین حکومت سے بات چیت کے باوجود بھی کوئی حل تلاش نہیں کیا سکا جس کی بدولت پاکستانی وفد کو مقابلے میں شرکت کے لیے انڈیا داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔‘بیان کے مطابق ’آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے انڈیا کی نیشنل اولمپک کمیٹی اور حکومت سے اولمپکس اور کھیلوں کی تقریبات انڈیا میں منعقد کرانے کی درخواستوں پر جاری تمام بات چیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ایگزیکٹو باڈی نے سپورٹس فیڈریشن پر بھی زور دیا ہے کہ جب تک انڈیا تمام کھلاڑیوں کی رسائی کی ’واضح تحریری ضمانت‘ نہیں دے دیتا تب تک انڈیا میں کھیلوں کا کوئی مقابلہ کرایا جائے اور نہ ہی انڈیا کو کوئی گرانٹ دی جائے۔بھارتی اولمپکس ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے گزشتہ سال 2026 میں یوتھ اولمپکس کی میزبانی، 2030 میں ایشین گیمز اور 2032 میں سمر اولمپکس کا روڈ میپ تیار کیا تھا۔آئی او اے کے سیکرٹری جنرل راجیو میہتا نے رائٹرز کو بتایا کہ ’یہ ملک میں کھیلوں کو بہت بڑا دھچکا ہے۔‘’ہم حکومت سے مسلسل رابطے میں تھے اور ان کو سمجھانے اور پاکستنانی شوٹرز کو ویزے دینے کے لیے رضامند کر رہے تھے۔ یہ واقعی بد قسمتی ہے۔‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading