پاکستانی کرکٹ میں زلزلہ ،بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دیا استعفیٰ۔اب ہوں گے نئے کپتان

عالمی کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کا منفی اثر پاکستانی کرکٹ پر پڑتا ہوا صاف دکھائی دے رہا ہے۔ پہلے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا، پھر گیندبازی کوچ مورنے مورکل کے عہدہ چھوڑنے کی خبر سامنے آئی، اور پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پوری سلیکشن کمیٹی کو ہی ختم کر دیا۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے خود سوشل میڈیا پر کپتانی سے استعفیٰ دینے کی جانکاری دی ہے۔ بعد ازاں ٹیسٹ اور ٹی-20 کے لیے نئے کپتان کا نام بھی پی سی بی نے ظاہر کر دیا ہے۔ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا ذمہ شان مسعود کو دیا گیا ہے، جبکہ ٹی-20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بنائے گئے ہیں۔

پاکستان کو مستقبل قریب میں کوئی یک روزہ کرکٹ نہیں کھیلنا ہے، اس لیے یک روزہ ٹیم کی کپتانی سے متعلق فیصلہ لینے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم کو 2019 میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی ملی تھی۔ وہ چار سالوں تک تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے مستقل کپتان رہے۔ کپتانی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’مجھے وہ لمحہ اب بھی صاف پوری طرح یاد ہے جب پی سی بی کی طرف سے 2019 میں مجھے پاکستان کی کپتانی کرنے کے لیے فون آیا تھا۔‘‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’’وہائٹ بال فارمیٹ میں نمبر 1 پر پہنچنا کوچ، کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کی اجتماعی کوشش کا نتیجہ تھا، لیکن جذباتی پاکستانی فینس کا اس سفر کے دوران اٹوٹ سپورٹ کے لیے شکریہ کا اظہار کرنا چاہوں گا۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading