اتراکھنڈ کے اتر کاشی ضلع میں زلزلے کے جھٹکے

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اترکاشی ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے انچارج ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات 02:02:10 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز 31.04 شمالی عرض البلد اور 78.23 مشرقی طول البلد پر سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تحصیل موری کے تحت سانکری کے سنگٹور رینج جنگلاتی علاقے میں واقع تھا۔

مسٹر پٹوال نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading