پاکستانی لڑکی کا دعویٰ- ٹرمپ  ہیں میرے والد، ماں سے اکثر کرتے تھے لڑائی، ویڈیو وائرل

پاکستان کی لڑکی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں چونکا دینے والا بیان دے کر دنیا بھر میں سنسنی پیدا کردی ہے۔ ان دنوں ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، جس میں یہ پاکستانی لڑکی دعویٰ کررہی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس کے والد ہیں۔ پاکستانی خاتون میڈیا سے گفتگو کے دوران کہہ رہی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ان کے اصلی والد ہیں اور اب وہ اپنے والد سے ملنا چاہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ اس لڑکی کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ سب صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔ وائرل ویڈیو میں لڑکی کہہ رہی ہے ، میں سب کے دماغ میں ے بات واضح کرنا چا ہتی ہوں میں ڈونالڈ ٹرمپ کی سگی اولاد ہوں ، میں ایک مسلمان ہوں اور جو انگریز یہاںآتے ہیں، وہ مجھے دیکھتے ہی کہتے ہیںکہ یہ لڑکی یہاں کیا کررہی ہے۔ میں اسلام پسند ہوں ،میں امن پسند ہوں ۔

اس لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈونا لڈ ٹرمپ ہمیشہ میری والدہ سے کہتا تھا کہ تم لاپرواہ ہو ، تم میری بیٹی کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی تھی ۔ جب میرے والدین کی لڑائی ہوئی تھی تب میں بہت دکھی ہوئی تھی ۔ اب میں اپنے والد ٹرمپ سے ملنا چاہتا ہوں۔

بتادیں کہ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مصروف ہیں۔ ٹرمپ کی تین شادیاں ہوئی ہیں اور ان کی پہلی دو بیویوں سے طلاق ہو چکا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading