پربھنی:(ورقِ تازہ نیوز)پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ملک میں چل رہی صحت مند عوام صحت مند ملک اس مہم کے ضمن میں 15اکتوبر سے شہر پربھنی میں مختلف پروگرامات عمل میں لائے گئے اسی کے تحت ایک میراتھن ریس کا انعقاد 28اکتوبر کو کیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر 2018 صبح آٹھ بجے عیدگا میدان سے 5 کلومیٹر کی اس ریس کا آغاز ہوگا جس کا راستہ عیدگاہ میدان سے ہوکر فلائی اوور برج ریلوےاسٹیشن، شاہی مسجدسے اپنا کارنر اور اپنا کارنر سے ہوتے ہوئے عیدگا میدان پر اختتام ہوگا.اس میراتھن ریس میں اول، دوم اور سوم آنے والے احباب کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا *( انعام اول 5555،انعام دوم 3333 اور انعام سوم 2222)* پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلع صدر خمیسہ محمد جنید نے عوام الناس سے اس ریس میں حصہ لینے کی گزارش کی ہے اسکے رجسٹریشن کے لئے ذیل کے نمرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.
9860019467- 7414949149
8087485528