ممبئی 16 جون (یو این آئی)پال گھر میں ہجومی تشدد کے دوران ایک سادھو کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 11 ملزمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں اس طرح کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پال گھر ہجومی تشدّد کے معاملے میں گرفتار یہ 11 ملزمین کی کوویڈ-19 جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی۔ یہ تمام ملزمین کو عدالتی احکامات کے مطابق 3 دن قبل عدالتی تحویل میں دیا گیاتھا ۔ اس سے قبل یہ ملزمین واڑا پولس اسٹیشن میں تھے۔

پالگھر ہجومی تشدّد کے معاملے میں پولس نے جملہ 17 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اور انھیں 3 روز قبل تک واڑا پولس کی کسٹڈی میں رکھا گیا تھا۔ ان تین ملزمین میں سے 11 ملزمین کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی۔ انکی کی روپورٹ مثبت آنے کے بعد احتیاطی اقدامات اٹھائے جا ریے ہیں۔
واضح رہے کہ پالگھر ہجومی تشدّد کا معاملہ گزستہ دنوں کافی سرخیوں میں رہا تھا۔اس قتل کو سیاسی رنگ دینے اور ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا ذریعہ بھی بنایا گیا تھا۔ اس سلسلےمیں بھارتیہ جنتا پارٹی پیش پیش رہی تھی، اور اسکی جانب سے مہاشڑا کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پارٹی کے لیڈارن نے ایک مہم ہی چلا دی تھی۔ ٹوئٹر پر بھی ایک دوسرے کے خلاف خوب طنز کیا گیا تھا اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کو کوشش کی گئی تھی۔
کانگریس پارٹی نے بھی پال گھر سانحہ کا حوالہ دیتے ہوئے ہجومی تشدٌد کے خلاف، زیرالتواء قانون بنانے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا تھا۔ میں مرکزی حکومت فوری قانون بنائے اس طرح کا مطالبہ کانگریس کے ریاستی چیف سیکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے کیاتھا۔.پالگھر ہجومی تشدّد کے معاملے میں بی جے پی کے قومی ترجمان سمبیت پاترا اور ریاستی وزیر جینت پاٹل کے بیچ ٹیوٹر پر تیکھی نوک چھونک کے ہوئی تھی۔ اور جینت پاٹل نے سمبیت پاترا کرار جواب دیتے ہوئے کہاکہ سمبیت افواہیں نہ پھیلائیں۔
جس مقام پر یہ سانحہ ہوا وہاں کر سرپینچ بی جے پی کی ہیں اور وہ موقعہ واردات پر موجود تھیں۔ کانگریس نے بھی الزام لگایا تھا کہ کہ پالگھر کے سانحے کو بی جے پی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے
.پالگھر ہجومی تشدّد کے معاملے میں بی جے پی کے قومی ترجمان سمبیت پاترا اور ریاستی وزیر جینت پاٹل کے بیچ ٹیوٹر پر تیکھی نوک چھونک کے ہوئی تھی۔ اور جینت پاٹل نے سمبیت پاترا کرار جواب دیتے ہوئے کہاکہ سمبیت افواہیں نہ پھیلائیں۔
جس مقام پر یہ سانحہ ہوا وہاں کر سرپینچ بی جے پی کی ہیں اور وہ موقعہ واردات پر موجود تھیں۔ کانگریس نے بھی الزام لگایا تھا کہ کہ پالگھر کے سانحے کو بی جے پی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے