ٹی 20 میں ہندوستان کو شکست

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو تین وکٹوں سے ہرادیا ہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا مقررہ 20 اوورس میں سات وکٹ کے نقصان پر صرف 126 رن ہی بناسکی ، جس کو آسٹریلیا نے آخری گیند پر سات وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔ہدف کے تعاقب میں اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور جلد ہی اس کے دو وکٹ گرگئے ، مگرا س کے بعد میکسویل نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 56 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ شارٹ نے بھی اچھی بلے بازی کی اور 37 رن بنائے ۔ جبکہ ہینڈسکمب نے تیرہ رن بنائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading