ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے دبئی کے لئے پرواز والے ’بمان بنگلہ دیش ایئر لائنز‘ کے ایک طیارے کو اغوا کرنے کی کوشش کو اتوار کے روزجہاز کے عملہ نے ناکام بنا دیا اور طیارے کی چٹگاؤں کے شاہ امانت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق پرواز کےتقریبا آدھے گھنٹے کے بعد ایک مسلح شخص کاک پٹ میں گھس گیا۔ اس کے بعد ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں سوار تمام 142 مسافروں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے۔