بنگلور،19اگست(یو این آئی) کرناٹک میں بی ایس یدیورپا کی قیادت میں حکومت کی کابینہ میں کل توسیع ہوگی جس میں کم ازکم 16 نئے چہرے شامل ہوں سکتے ہیں۔ مسٹر یدیورپانے کابینہ کی توسیع کے بارے میں صحافیوں سے کہا،’کابینہ میں توسیع کل صبح 10:30 بجے سے 11:30 کے درمیان راج بھون میں کی جائے گی۔ میں نے گورنر کی توسیع کے بارے میں خط لکھ دیا ہے اور چیف سکریٹری سے کہا دیاہے کہ وہ تمام تیاریاں مکمل کرلیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی توسیع کے فوراً بعد نئے وزراء کو حلف لیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر یدیورپا کے پاس فی الحال وزارت داخلہ بھی ہے۔ ریاست میں شدید سیلاب اور بارش کے حالات سے نمٹنے کے بعد اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے انھیں کابینہ کی توسیع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب بھی کل کابینہ کی توسیع کے بعد ہوگی۔
حالانکہ مسٹر یدیورپا نے کابینہ میں نئے وزراء کی تعداد کے سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی رات یا کل پارٹی کے رہنمایہ فیصلہ کریں گے۔