سری نگر:(ایجسیز)جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) اپنی ٹیم کوآندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہونے والی وجی ٹرافی میں نہیں بھیجے گی کیونکہ انہیں گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کےتحفظ کا بھروسہ نہیں ملا ہے۔ انڈین ایکسپریس میں شائع خبرکے مطابق آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے جموں وکشمیرکے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے۔ جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن اپنےکھلاڑیوں کےساتھ رابطہ میں نہیں ہے، جس میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں۔ آپ کوبتادیں کہ جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹنےکےبعد سے دفعہ 144 نافذ ہےاورسیکورٹی کےلحاظ سےکافی وقت تک ریاست کی موبائل اورانٹرنیٹ خدمات بھی بند رکھی گئی ہیں۔
جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیوشاہ بخاری نےانڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ‘ہم شاید ہی وجےٹرافی میں حصہ لیں گے۔ حالات میں سدھارہوا ہے، لیکن ہمارا اپنے کھلاڑیوں سےکوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس کھلاڑیوں کےموبائل نمبر ہیں، لیکن انہوں نےاپنےلینڈ لائن نمبرہمیں نہیں دیئے ہیں۔ آج کے زمانےمیں لوگ لینڈ لائن استعمال نہیں کرتے ہیں۔ ہم نےکچھ کھلاڑیوں سے بات ضرورکی، لیکن جوکھلاڑی وادی میں ہیں ہم ان سےرابطہ نہیں کرپارہے ہیں کیونکہ ان کےموبائل فون کام نہیں کررہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کپتان پرویزرسول کہاں ہیں