وقف قانون پر سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد سنجے سنگھ کا شدید ردعمل، ’یہ ملک بابا صاحب کے آئین سے چلے گا، کسی فرمان سے نہیں‘

سپریم کورٹ میں وقف قانون میں حالیہ ترامیم کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جاری سماعت کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ عدالت نے جمعرات کو معاملے کی دوسری سماعت کے دوران مرکز کو سات دن میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی ہے اور اس دوران کسی بھی نئی تقرری یا ڈینوٹفکیشن سے روک دیا ہے۔ اگلی سماعت 5 مئی کو طے ہے۔

سپریم کورٹ کی اس کارروائی پر عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور اسی مؤقف کو وہ پہلے بھی جے پی سی اور پارلیمنٹ میں اٹھا چکے ہیں۔

سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ’’وقف ترمیمی بل پوری طرح غیر آئینی ہے، یہی بات میں نے جے پی سی کے سامنے اور ایوان میں کہی تھی۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے جو سوالات کیے ہیں، ان کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ ابھی بھی وقت ہے، مان لو کہ یہ ملک بابا صاحب کے لکھے ہوئے آئین سے چلے گا، کسی نریندر مودی کے فرمان سے نہیں۔‘‘

سنجے سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز کی مودی حکومت مذہبی اداروں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے تاکہ انہیں اپنے صنعتکار دوستوں کو سونپ کر فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بی جے پی کو نہ آئین کی پرواہ ہے اور نہ ہی عدالتوں کی۔ سپریم کورٹ کی کارروائی سے ان کے ارادوں کو زک پہنچی ہے، اسی لیے اب ان کے حامی عدلیہ کو دباؤ میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ "موڈی کے حامی اب سپریم کورٹ کو دھمکانے میں لگ گئے ہیں۔ بی جے پی نے کاشی میں تین سو سے زائد مندر توڑ کر وہ زمین اپنے دوستوں کو کاروباری مقاصد کے لیے دے دی۔”

سنجے سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ملک بھر میں وقف ترمیمی بل پر زبردست بحث جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اس بل کو مذہبی آزادی اور اقلیتی حقوق پر حملہ قرار دے رہی ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ترامیم کا مقصد نظام کو شفاف اور موثر بنانا ہے۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ سنجے سنگھ کا جارحانہ موقف نہ صرف عام آدمی پارٹی کے سیاسی بیانیے کو مضبوط کرتا ہے بلکہ یہ پورے معاملے کو عوامی سطح پر مزید حساس بنا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو دی گئی مہلت کے دوران سیاسی ماحول مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

IndiaModi governmentConstitutionSanjay SinghWaqf Law
If you were born between 1964 and 1994, you can earn extra money
Mintlyze
|
Sponsored
Chance to WIN Big
Lucky Chance
RAJSHREELOTTERY
|
Sponsored
The Top 25 Most Beautiful Women In The World
Marvelousa
|
Sponsored
گجرات سے ہوگا بی جے پی-آر ایس ایس کا خاتمہ، راہل گاندھی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب
راہل گاندھی نے گجرات کے موڈاسا میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو شکست دینے کا راستہ گجرات سے نکلتا ہے۔ ضلعی سطح پر مضبوط قیادت لانے کا اعلان کیا
Quami Awaz
The Cost Of An Online Digital Marketing Degree In USA Might Surprise You
Unlock endless digital marketing possibilities with an online degree. Master the art of driving results, gain industry insights, and thrive in the world of online advertising. Start your journey today!
Digital Marketing Degree | Search Ads
|
Sponsored
Treatment That Might Help You Against Hip Pain (Search Here)
Hip Pain | Search Ads
|
Sponsored
اقوام متحدہ میں بھی یونیفارم سول کوڈ نافذ کرانے کی کوشش کر رہا ہندوستان، 3 ممالک کا تعاون حاصل
ہندوستان نے ترمیم شدہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں نمائندگی کی بنیاد کے طور پر مذہب و عقیدہ جیسے نئے پیمانوں کو شامل کرنے سے متعلق کوششوں کی تنقید کی ہے۔
Quami Awaz
مضامین
سبسکرائب نیوز پیر
شئیر
next
x

رام جی لال سمن، تصویر سوشل میڈیا

رانا سانگا تنازعہ معاملہ میں رکن پارلیمنٹ رام جی ل

اپنی رائے یہاں لکھیں