حج 2025 کیلئے آخری تربیتی کیمپ 19 اپریل کو ناندیڑ میں منعقد ہوگا

ناندیڑ18 اپریل (حیدر علی): حج 2025 کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمینِ حج کیلئے ایک اہم اطلاع ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کی زیر نگرانی آخری تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 19 اپریل 2025 بروز ہفتہ کو انور گارڈن، حیدرباغ،دیگلورناکہ ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔کیمپ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر ہے۔ اس تربیتی اجلاس میں عازمین کو حج کے تمام ارکان، مناسک، ضروری دعائیں، اور سفری ہدایات سے واقف کرایا جائے گا۔

کیمپ میں مفتی محبوب احسن قاسمی صاحب اور مفتی عبدالرزاق صاحب مظاہری عازمین کی رہنمائی فرمائیں گے۔اس کیمپ کا اہتمام خادمِ حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کی جانب سے فی سبیل اللہ کیا جا رہا ہے۔ منتظمین نے تمام منتخب عازمین سے وقت پر کیمپ میں شرکت کی اپیل کی ہے

تاکہ ان کے حج کا سفر آسان اور شرعی طریقے پر مکمل ہو سکے ساتھ ہی عازمین کو اس نشست میں عازمین کو دیے جانے والےٹیکے کی تاریخ اور روانگی کے تعلق سے تفصیلی معلومات دی جائے گی۔مزید معلومات کیلئے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے :9970799786

اپنی رائے یہاں لکھیں