ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے۔ اجیت پوار نے جنوبی ممبئی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کا اپنا آفس بنایا ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ملک ان کی (مودی کی) قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے، ہم ان کی حمایت کے لیے حکومت میں شامل ہوئے ہیں۔‘‘
اپوزیشں کے پاس کوئی لیڈر نہیں ہے، اس کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ اجیت پوار نے اشارہ دیا کہ ریاست میں وزراء کے قلمدانوں کا فوری اعلان نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ناگپور دورے میں تاخیر کی وجہ صدر دروپدی مرمو کے استقبال کے لیے دونوں رہنماؤں کو یہاں حاضر ی قرار دیا۔جب ان خبروں کے بارے میں پوچھا گیا کہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے دھڑے کے کچھ ممبران این سی پی ممبران اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے پر ناراض ہیں، اجیت پوار نے کہا، "ہم نے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اختلاف کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔