ورلڈکپ اسکواڈ میں اس پاکستانی تیز گیند بازکو جگہ نہیں ملی

اسلام آباد:انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹیم میں پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کافی تجربہ کار گیند باز ہیں ، لیکن بدقسمتی سے عامر کافی عرصے سے پرفارم نہیں کر پا رہے ہیں۔ محمد عامر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی فی الحال ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ساتھ ہی ساتھ چیف سلیکٹر نضمام الحق نے کہا کہ فی الحال محمد عامر کو انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے اور اگر وہ اس دوران فارم میں آجاتے ہیں تو ان کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading