نئی دہلی:23؍اکتوبر ۔(ایجنسیز)میسیجنگ ایپ واٹس ایپ مسلسل اپنی خدمات کو بہتر بنا رہا ہے۔ واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں ڈلیٹ فار ایوری ون فیچر کو درست کیا ہے۔ اب واٹس ایپ ایک نیا فیچر لانے جا رہا ہے۔ یہ نیا فیچر آپ کی چیٹ کو اور محفوظ کرے گا۔ اس نئے فیچر کا فائدہ یہ ہوگا کہ واٹس ایپ آپ کا چہرہ دیکھ کر ہی کھلے گا۔واٹس ایپ اپنے ایپ میں ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی سپورٹ جوڑنے پر کام کر رہا ہے۔ اس بات کی اطلاع ڈبلو اے بیٹا انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔

واٹس ایپ میں فیس ا?ئی ڈی اور ٹچ ا?ئی ڈی ا?پشن صارفین کو پرائویسی سیٹنگس کے تحت ملیں گے۔ یہ دونوں ہی آپشن فی الحال آئی فون کے لئے ہوں گے اور انہیں انڈروئڈ ایپ میں بھی لانچ کیا جا سکتا ہے۔وا بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ فیس ا?ئی ڈی اور ٹچ ا?ئی ڈی دونوں کو اپنے ایپ میں انٹیگریٹ کرنے پر کام کر رہا ہے۔ واٹس ایپ کی پرائویسی سیٹنگس میں جلد ہی ریکوائر ٹچ ا?ئی ڈی نام کا نیا ا?پشن ہوگا۔ اگر ا?پ کے پاس ا?ئی فو ایکس یا اس سے لیٹیسٹ فون ہے تو اس میں ا?پ کو فیس ا?ئی ڈی ا?پشن نظر ا?ئیگا۔ یہ ا?ئی فون ایکس، ا?ئی فون ایکس ایس، ا?ئی فون ایکس ایس میکس اور ا?ئی فون ایکس ا?ر میں دستیاب ہے۔