ممبئی:23اکتوبر ۔(ایجنسیز)بالی ووڈ اور ٹی وی اداکار اعجاز خان کو منشیات کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نوی ممبئی پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے گئے اداکار اعجاز خان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بتا دیں کہ اعجاز خان نے ’رکت چریتر، نایک اور یا رب جیسی متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بگ باس سیزن 7 سمیت کامیڈی نائٹس ود کپل، کرم اپنا اپنا، کہانی ہمارے مہابھارت کی اور رہے تیرا آشرواد جیسے ٹی وی سیریلس میں بھی اداکاری کی ہے۔