اسکولوں میں رامائن، گیتا لازمی کرنے کے احکامات واپس

سری نگر:23اکتوبر ۔(ایجنسیز)جموں وکشمیرحکومت نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکول، کالج اورلائبریری میں اردو میں گیتا اوررامائن کی کتابیں خریدنے کے حکم کو واپس لے لیا ہے۔ جموں وکشمیرحکومت کے اس حکم کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد چیف سکریٹری کے احکامات پراس حکم کوواپس لے لیا گیا۔آرڈرمیں واضح طورپرکہا گیا تھا کہ یہ کتابیں اسکول کالج اورعوامی طورپرلائبریری میں دستیاب رہنی چاہئے۔ جموں وکشمیر کے اسکول محکمہ تعلیم کی 4 اکتوبرکوہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جموں وکشمیر میں محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکول، کالج اورلائبریری کو اردو میں لکھی شریمد بھاگوت اوررامائن کی کتابیں خریدنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس حکم میں ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ سروانند کول پریمی کی کتابیں خریدی جائیں۔آرڈرمیں واضح طورپرکہا گیا ہے کہ یہ کتابیں اسکول کالج اورعوامی لائبریری میں دستیاب رہنی چاہئے۔جموں وکشمیر کے اسکول محکمہ تعلیم کی 4 اکتوبرکوہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا، جس کے احکامات اب جاری کئے گئے ہیں۔ حالانکہ محکمہ تعلیم کے اس حکم پرسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے سوال اٹھائے تھے۔ اس کے علاوہ دوسری پارٹیوں کے لیڈران نے بھی حکومت کی تنقید کی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading