نیویارک: 17 جون(ایجنسیز) امریکی خاتون نے دنیا کے وزنی ترین بچے کو جنم دے کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ خاتون کے ہاں اس سے قبل 2016 میں بھی 11 پاو¿نڈ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سرجن کا کہنا تھا کہ وزنی بچے کی پیدائش ماں کی جنیات کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون جوائے کے ہاں 15 پونڈ وزنی بچے کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور نومولود کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی تاریخ میں 15 پاو¿نڈ (ساڑھے سات کلو) کے بچے کی پیدائش ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل اس خاتون نے ہی 11 پاو¿نڈ کے سب سے وزنی بچے کو جنم دیا تھا۔خاتون کے مطابق انہیں زچگی کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا البتہ باقاعدگی سے معائنہ اور ورزش کی وجہ سے زچگی کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں ّئی اور بچے کی پیدائش اسی وجہ سے ّپریشن کے بجائے نارمل ڈلیوری سے ہوئی۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں اس سے قبل 2016 میں بھی 11 پاو¿نڈ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سرجن کا کہنا تھا کہ وزنی بچے کی پیدائش ماں کی جنیات کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔ ماں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9 ماہ جتنی تکلیف میں گزارے انہیں ہرگز اس بات کا گمان نہیں تھا کہ پیدا ہونے والے بچے کا وزن اتنا ہو گا، میرے لئے بیٹے کی پیدائش زیادہ اہم تھی اور 15 پاو¿نڈ وزن ہونے کی خوشی ہے۔