نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈربابا جانی درانی کورونا سے متاثر

Duranihgjjhkhkrytuyiii

پربھنی، 18 جولائی (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اور پربھنی سے قانون سازکونسل کے رکن بابا جانی درانی سنیچر کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔


مسٹر درانی نے خود اپنے فیس بک پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھانسی سے متاثر ہیں اس لئے کووڈ۔ 19 کی جانچ کرائی جس میں انہیں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ انہیں اورنگ آباد میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔


مسٹر دورانی نے کہا ’’آپ لوگوں کے آشیرواد اور پیار سے میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گا‘‘ انہوں نے کہا کہ ان سے ابھی رابطہ نہیں کیا جائے اور آپ سب اپنا خیال رکھیں اور انتظامیہ کو تعاون دیں۔

کلکٹر دیپک منگلیکر نے بھی مسٹر درانی کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ضلع انتظامیہ اب یہ پتہ لگا رہی ہے کہ ان کے رابطے میں کون کون آئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading