مالیگاؤں (عامر ایوبی) گزشتہ دنوں ہوئے مہاراشٹـر اسمبلی انتخابات میں مالیــگاؤں سینٹرل حلقے سے مجلس اتحادالمسلیمن کے امیدوار مفتــی محمـــد اسماعیل قاسمی صــاحب نے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر جیت حاصل کی اسی مناسبت سے MLA مفتــی محمــد اسماعیل قاسمی صــاحب نے محلہ رسولپــورہ میں پیدل دورہ کرتے ہوئے ووٹروں نوجوانوں اداروں کلبوں کے ذمہ داران کے علاوہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا

شیخ یونس عیسٰی خانوادہ مجلس اتحادالمسلیمن کی کارپــــوریٹر وارڈ نمبـــر17 سعـــدیہ لئیـــق حاجی صاحبہ و معاون کارپـــــوریٹر لئیـــق حاجی صاحب کی محنت اور کوشسوں سے رسولپورہ اسلام آباد پیٹی نمبر 203 پر 1007 ووٹ MLA مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کو ملی جو پورے سینٹرل حلقے میں پیٹی نمبر 1 رہی اس موقعے پر معاون کارپوریٹر لئیق حاجی صاحب نے بھی نوجوانوں بزرگوں ماں بہنوں کا شکریہ ادا کیا

جن کی آواز پر اہلیان اسلام آباد و رسولپورہ نے اتنی بڑھی تعداد میں مجلس اتحادالمسلیمن کے امیدوار کو ووٹ دیا آج کے ہونے والے دورے میں MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہمراہ اطہر حسین اشرفی ،، اعجاز بیگ ،، پینٹر سلیم احسان صاحب رسولپورہ و اطراف کے سرکردہ افراد کے علاوہ معاون کارپـــــوریٹر لئیــــــق حاجی صاحب موجود رہے
