مالیگاؤں (عامر ایوبی) حالیہ اسمبلی چناؤ میں کانگریس پارٹی کی شکشت پر اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوۓ کانگریس ترجمان جناب صابر گوہر نے پارٹی کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوۓ یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ہر طرح سے کانگریس پارٹی کے ساتھ کل بھی تھے اور آگے بھی پارٹی کے ایک عام ورکر کی طرح کام کرتے رہیں گے شوشل میڈیا پر اور اخبارات میں خبریں آنے کے بعد جب سابق رکن اسمبلی آصف شیخ اور کانگریس صدر شیخ رشید صاحب سےصابر گوہر صاحب کے استعفیٰ کے تعلق سے استفسار کیا گیا
تو واضح ہوا کہ صابر گوہر صاحب کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوۓ انہیں حسب سابق اپنی ذمہ داریوں میں لگے رہنے کی ہدایت پارٹی کی جانب سے دی گئی ہے لہٰذا کانگریس پارٹی کے ہمدردان اور ورکرس نیز عوام اس بات کو نوٹ کرلیں کہ صابر گوہر صاحب حسب سابق کانگریس ترجمان کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ایسی اطلاع کانگریس ترجمان حافظ انیس اظہرؔ نے جاری کی ہے۔