سابق رکن اسمبلی آصف شیخ عوامی کاموں میں سرگرم

مالیگاؤں (عامر ایوبی) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی 114 سے رکن اسمبلی رہ چکے آصف شیخ کو حالیہ اسمبلی چناؤ میں مجلس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم آصف شیخ اس شکست سے دلبرداشتہ نہ ہوتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے عوامی کاموں میں مصروف ہوچکے ہیں.

موصوف شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں اور ان سے انکے مسائل جاننے کی کوشش کررہے ہیں آصف شیخ کی ہار پر انکے چاہنے والوں میں شدید دکھ کا ماحول دیکھا جارہا ہے کچھ لوگوں کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا گیا کہ شہریان نے جذبات کی رو میں بہہ کر ایک کام کرنے والے شخص کو ناکام کردیا ہے-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading