نوجوان کو پتنگ بازی کا شوق مہنگا پڑگیا، 30 فٹ بلندی پر لٹک گیا : دیکھیں وائرل ویڈیو

سری لنکا کے شہرجافنا میں سالانہ پتنگ بازی فیسٹیول  کھیل ایک شخص کے لئے خطرناک ثابت ہوگیا جب پتنگ نے اسے ہوا میں 30 فٹ کی بلندی پر پہنچا دیا تاہم معجزانہ طور پر وہ شخص بحفاظت اتر گیا اور بال بال بچ گیا۔

سری لنکا کے شہر جافنا میں پتنگ بازی فیسٹیول منعقد ہوتا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

فیسٹیول میں انتہائی تخلیقی پتنگیں بنائی جاتی ہیں اور دوستوں کے گروپس کے ذریعے اُڑائی جاتی ہیں۔

لوگ پتنگیں بنا کر اور مشق کے طور پر ایونٹ کی تیاری شروع کر دیتے ہیں، جو ان کے لیے تفریح کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔

تاہم پوائنٹ پیڈرو میں ایسی ہی ایک تقریب میں صورتِ حال اس وقت سنگین ہو گئی جب ایک شخص پتنگ کے ساتھ بلندی پر لٹک گیا۔

گروپ کے 6 آدمیوں نے رسیوں سے بندھی ایک بڑی پتنگ کو اٹھانے کی کوشش کی اور جیسے ہی یہ اوپر کی طرف بڑھی، ٹیم نے آہستہ آہستہ اسے جانے دیا سوائے ایک شخص کے جس نے رسی کو پکڑ کر اچھالنے کی کوشش کی۔

لیکن معاملات بگڑ گئے کیونکہ پتنگ تیزی سے اُٹھنے لگی اور ایک ہی سیکنڈ میں وہ زمین سے کم از کم 30 فٹ بلند ہو کر ہوا میں لٹک گیا۔

اس خطرناک واقعے کے بعد اس کے دوستوں نے چیخنا شروع کردیا، اس سے پہلے کہ بڑی پتنگ اور زیادہ اوپر چڑھنے لگے اس سے رسی چھوڑنے کو کہا اور یہ مناظر کیمرے میں عکس بند ہوگئے تاہم وہ شخص ایک منٹ تک لٹکے رہنے کے بعد 30 فٹ بلندی سے کود گیا اور خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا۔