نوجوان نے بیوٹی پارلر میں گھس کر دلہن کو قتل کیا

illegal-murder_710x400xtرتلام ، 5 جولائی ( یواین آئی ) مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے جاورا میں آج میک اپ کرنے بیوٹی پارلر پہنچی دلہن کو ایک نامعلوم شخص

نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع شاجا پور کا رہنے والی سونو یادو (24) اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج صبح ہی شادی کے لئے جاورا آئی تھی ۔ شادی سے پہلے میک اپ کرنے کے لئے دلہن سونو اپنی بہن کے ساتھ جاورا کے منشاپورن شاہراہ پر واقع بیوٹی پارلر گئی تھی ۔پولیس کے مطابق بیوٹی پارلر میں ایک لڑکا آیا ، جس نے پہلے باہر سے فون کیا اور اس کے بعد بیوٹی پارلر میں گھس کر تیزدھار ہتھیارسے دلہن کا گلا کاٹ کرقتل کر دیا ۔ اس دلخراش واقعہ سے جاوارا میں سنسنی پھیل گئی ۔اطلاع موصول ہونے پرپولیس سپرنٹنڈنٹ پی ایس رناوت پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور واقعے کے تعلق سے دریافت کیا۔ پولیس کے مطابق دلہن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے پورے علاقے میں ناکہ بندی کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔