نم آنکھوں کے ساتھ اناؤ متاثرہ سپرد خاک! خاندان کو 25 لاکھ، ملازمت اور پکے مکان کا وعدہ

انناؤ میں عصمت دری اور جلا کر قتل کر دی گئی متاثرہ کی کی آخری رسومات اس کے آبائی گاؤں ہندو پور میں ادا کر دی گئیں۔ اس سے قبل لکھنؤ ڈویژن کے کمشنر مکیش میشرام اور متعدد اعلی پولس افسران نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے بات کی اور آخری رسوم پر راضی کیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے گھر نہیں آئیں گے وہ لاش کو دفن نہیں کریں گے۔

مکیش میشرام نے صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ نیز پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک پکا مکان بھی دیا جائے گا۔ پولس کمشنر میشرم نے کہا، متاثرہ افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ متاثرہ کی بہن کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کنبے کو ایک مکان دیا جائے گا اور موجودہ مکان کی بھی مرمت کرائی جائے گی۔ متاثرہ کی بہن کو پولس تحفظ دیا جائے گا۔ سیکیورٹی اہلکار بھی گھر پر تعینات رہیں گے۔

واضح رہے کہ متاثرہ کے آبائی گاؤں میں پولس اور صوبائی مسلح افواج (پی اے سی) کی بھاری نفری کے درمیان آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے رہنما بھی موجود رہے۔ آخری رسومات ادا ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے ضلعی دفتر میں متاثرہ کی روح کے سکون کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ایس پی رہنما-کارکنان اور گاؤں کے لوگ شامل رہے۔ وزیر سوامی پرساد موریہ بھی اتوار کے روز متاثرہ کے گھر پہنچے اور ملزمان پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

آخری رسومات سے قبل ریپ متاثرہ کی بہن نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ان کے گھر نہیں جاتے اس کا آخری رسومات نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ، بعد ازاں پولیس انتظامیہ نے بچی کے اہل خانہ سے بات کی اور آخری رسومات پر راضی ہوگئے۔

اس سے قبل اتوار کی صبح متاثرہ کے والد نے کہا تھا کہ وہ تدفین کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ، ہفتے کے روز سے گاؤں میں تعینات سینئر عہدیداروں نے اہل خانہ کو سمجھایا کہ ان کے تمام مطالبات پورے ہو جائیں گے لہذا انہیں تدفین میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔

خیال رہے کہ جمعرات (5 دسمبر 2019) کو متاثرہ عصمت دری کے مقدمہ کی پیروی کے لئے رائے بریلی جارہی تھی، تبھی کچھ لوگوں نے اس پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ الزام ہے کہ عصمت دری کے ملزمان کی طرف سے ہی متاثرہ کو جلا کر مارا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح 11.40 بجے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں اس کا انتقال ہوگیا۔ ہفتہ کی رات متاثرہ لڑکی کی لاش کو اس کے گاؤں ہندو پور لایا گیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading