نشے میں دھت خاتون نے سڑک پر مچایا ہنگامہ، ویڈیو وائرل

لکھنؤ: اترپردیش کے شہر ہریدوار سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کو سرخ رنگ کی سلور قمیص پہنے ہوئے نشے کی حالت میں سڑک پر ہنگامہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں وہ سڑک پر چلتی ہوئی گاڑیوں کو روک رہی ہے اور ان کے سامنے کھڑی ہو کر عجیب و غریب حرکتیں کر رہی ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ٹرافک بھی جام ہو گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر @PyaraUKofficial نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک موقع پر خاتون کو ایک ای-رکشہ میں زبردستی بیٹھنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور کئی افراد اس کا ویڈیو بنا رہے تھے اور واقعہ پر تبصرے کر رہے تھے۔ بعض افراد اس کی حرکات پر حیران ہوئے جبکہ کچھ نے اس کی حرکتوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون سڑک پر چلتے ہوئے اچانک گاڑیوں کو روک لیتی ہے اور غیر متوقع حرکات کرنے لگتی ہے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوا سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قسم کے ردعمل کئے۔ کچھ نے خاتون کے رویہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ نے سوال اٹھایا کہ آیا وہ محفوظ طریقے سے گھر پہنچی یا نہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading