ناندیڑ :21/ اپریل ۔( ورق تازہ نیوز)شہر اور ضلع بھر میں گرمی کا درجہ حرارت کافی بڑھ گیا ہے اور محکمہ موسمیات مائک میں موسمیات کی مختلف ویب سائٹس پر ضلعے کا ائندہ 15 دنوں کا موسم کا حال معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو انتہائی حیران کن اعداد و شمار سامنے ائے ہیں.
جس کے مطابق ناندیڑ ضلعے میں اس ہفتے سے ائندہ 10 دنوں تک شدید ترین گرمی کی لہر چلے گی اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
اج بروز پیر کو ناندیڑ کا درجہ حرارت 42 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے اس لیے ائندہ چند دنوں میں یہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور مئی کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت تقریبا 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے ۔ایسے حالات میں شہریان کو چاہیے کہ وہ دو پیر 12 بجے سے سہ پہر چار بجے تک اپنے گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلے اور تمام طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ گرمی کی شدید لو کی وجہ سے کئی افراد اس کی لپیٹ میں ا سکتے ہیں اور ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔
جیسے جیسے گرمی شدت بڑھ رہی ہے ویسے ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ہاتھ گاڑوں پر ٹھنڈے مشروبات،برش کے گولے فروخت ہو رہے ہیں اس کے علاوہ جوس بار اور دیگر مقامات پر بھی مختلف پھلوں کے جو دستیاب ہیں لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ شدید گرمی کے اس ماحول میں ان ٹھنڈے مشروبات کو پینے سے بھی احتیاط برتیں۔
ویب سائٹ https://www.weather 15days.in/ کے مطابق ضلع بھر میں مئی کے پہلے ہفتہ تک درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ سکتا ہے۔اپریل کے اخری ہفتہ سے مئی کے پہلے ہفتہ تک روانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔گرمی کی اس طرح کی شدید لہر کے مدنظر ریاست مہاراشٹر میں محکمہ موسمیات کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کو بھی دھوپ سے بچانے کی ضرورت ہے فلحال ریاست کے بیشتر اسکولوں میں سالانہ امتحانات جاری ہے اور یہ اپریل کے اخری ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں اس لیے اسکول انتظامیہ کو بھی اس جانب سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے ایگزام کے ٹائم ٹیبل کو تبدیل کرنے پر بھی سوچنے کی ضرورت ہے ۔ویب سائٹس حاصل اعدادوشمار اس طرح ہیں۔
