نجی اسپتالوں کی لوٹ سے بچنے والا قانون جلدنافذ ہو سکتا ہے

نئی دہلی ۔25۔جنوری ۔دہلی کے لوگوں کو نجی اسپتالوں کی لوٹ سے بچنے والا قانون جلدنافذ ہو سکتا ہے۔ سی این بی سی۔آواز کو ذرائع سے ملی ایکسکلوزو جانکاری کے مطابق ، پیش کردہ ڈرافٹ پر آئے سجھاؤ کو شامل کرکے فائنل ڈرافٹ کو کابینہ کی منظور کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتالوں کی لوٹ سے بچانے والا قانون جلد نافذ ہوگا۔ اس قانون کے مطابق علاج کے سامان پرزیادہ سے زیادہ 50فیصدی منافع ، اسپتال کی فارمیسی سے دوا، امپلانٹ خریدنے کیلئے مجبور کرنا بھی غیر قانونی ہوگا۔

اس کے علاوہ موت ہونے کے بعد بقایہ ادائیگی کیلئے لاش کو نہ دینا بھی غیر قانونی ہوگا۔ علاج سے پہلے مریض کو آنے والے خرچ کا تحریری بیورہ دینا ہوگا۔پیش کردہ سرجری سے الگ سرجری پر زیادہ سے زیادہ 50 فیصدی فیس کی حد بڑھ سکتی ہے۔ حالانکہ مریض ممکنہ سرجری کے بارے میں پہلے سے جانکاری دینی ہوگی۔ 6 گھنٹے میں موت پر بل میں 50 فیصدی چھوٹ کی شرط میں بھی بدلاؤ ممکن ہے۔ ایمرجنسی میں پرائز کنٹرول سے الگ دعوی دینے کیلئے اہل خانہ کی منظوری کی شرط بھی ہٹ سکتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading