ناندیڑ:16فروری کو مفت طبی کیمپ کاانعقاد

ناندیڑ: 12 فروری( ورق تازہ نیوز)روزنامہ ”ورق تازہ“ کی سلورجوبلی کے موقع پر یکم مئی 2018ءسے مسلسل ادبی ‘ ثقافتی ‘فلاحی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر 16فروری بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے بمقام بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ میں ایک ”مفت طبی کیمپ“ کا شاندار انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔یہ مفت طبی کیمپ ادارہ ”ورق تازہ“ناندیڑاورمولانا آزاد وچار منچ ناندیڑ کے تعاون و اشتراک سے عمل میں آرہا ہے جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کاعلاج کریں گے۔ ڈاکٹر مشرف ہاشمی (ایم بی بی ایس ‘ایم ایس)‘ ڈاکٹر رضوان انصاری(بی ڈی ایس ‘ڈینٹل سرجن ) ‘ڈاکٹرنعمان فاروقی ماہرامراض جلد ‘ڈاکٹراویس عباسی(ایم بی بی ایس‘ ایم ڈی) ماہرامراض قلب و ذیابطیس ‘ڈاکٹررضوان احمد میڈیکل آفیسر میونسپل کارپوریشن ‘ڈاکٹر محمدشارق ‘ماہرامراض اطفال(ایم بی بی ایس‘ڈی سی ایچ)“ڈاکٹرقریشی محمداطہر ماہرامراض اطفال (ایم بی بی ایس‘ ڈی سی ایچ)‘ڈاکٹررفعت زمیرہ (بی ایم ایس)امراض ماہرنسنواں‘ڈاکٹر محمدآصف موظف میڈیکل آفیسرمیونسپل کارپوریشن‘ڈاکٹر فرحانہ ناہید (بی اے ایم ایس)ماہرامراض نسواں ‘ڈاکٹر معراج خاں جنرل فیزیشین۔ تمام ڈاکٹرمفت طبی معائنہ کریں گے اورمریضوں کومفت میںدوائیں دی جائیں گی ۔ اس کیمپ کے آرگنائز ڈاکٹر محمدآصف ہیں۔ ورق تازہ کے مد یراعلیٰ محمدتقی ‘ محمدیوسف خاں پٹیل ضلع صدر مولانا آزادوچار منچ ناندیڑ اور تمام عہدیداران و اراکین مجلس استقبالیہ ورق تاز ہ سلور جوبلی تقاریب ناندیڑ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت طبی کیمپ کازیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading