ناندیڑ: 17لاکھ کا تمباکواور سپاری ضبط

ناندیڑ:28اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن حدود کے واجے گاو¿ں میں ایک ٹرانسپورٹ دفتر کے احاطہ سے فوڈ اینڈ ڈرگس انتظامیہ نے دیہی پولس کے ساتھ مل کر چھاپہ مارکر 17لاکھ 20ہزار روپیوںکا خوشبو والا اور امتناع عائد کردہ تمباکو اور سپاری کو ضبط کیا۔آج 28اکتوبر کودوپہر ایک بجے انسداد فوڈ اینڈڈرگس محکمہ کے آفیسر پروین کاڑے انکے معاون امیش ساو¿لے ‘اے پی آئی گھاٹے نے مل کر دہلی ٹرانسپورٹ واجے گاو¿ں کے گودام میں ذخیرہ اندوزی کرکے رکھا خوشبودار سپاری کوضبط کیا ۔ اس معاملے میں مرزا محبوب بیگ نام کے شخص کو تحویل میں لیاگیا ہے ۔ دیہی پولس اسٹیشن میںمقدمہ درج کرنے کی کاروائی جاری تھی ۔ پولس نے خوشبودار تمباکواور سپاری سمیت 17 لاکھ 20ہزار روپیوں کامال ضبط کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading