قدیم ناندیڑ سے دو موٹرسائیکل چوری

ناندیڑ:28اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)اتوارہ پولس اسٹیشن حدود کے دو مختلف علاقوں سے دو موٹرسائیکلیں چوری ہوئی ہیں ۔20اکتوبر کو چوری ہوئی موٹرسائیکل کے معاملے میں پولس نے 27اکتوبر کومقدمہ درج کیا ہے ۔ محمد یاسر محمد ادریس نے شکایت درج کروائی کہ میفکو روڈ پر انکے مکان کے سامنے سے 20٬اکتوبر کو صبح چھ تا دس بجے کے درمیان موٹرسائیکل نمبر MH 26-Y- 6099 چوری ہوگئی جس کی قیمت تقریبا بیس ہزار روپے ہے ۔اتوارہ پولس نے 27 اکتوبرکو مقدمہ درج کیا ۔دوسری چور ی کی واردات میں 27اکتوبر کو ناندیڑ۔حیدر آبادروڈ پر برکت کامپلکس کے قریب سے یونیکارن موٹرسائیکل دوپہر بارہ بجے چوری ہوگئی ۔گاڑی نمبر MH 26-AV- 0460 کو چوری کرلیاگیا ۔فریادی یونس نے اس معاملے میںاتوارہ پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading