ناندیڑ: 104 مویشی لمپی سے متاثر‘8جانور فوت

Bhopal, Sep 22 (ANI): A veterinarian administers a vaccine to a cow to prevent cattles from Lumpy skin disease at a cow shelter, in Bhopal on Thursday. (ANI Photo)

ناندیڑ:26ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ضلع ناندیڑ میں لمپی سے متاثرہ مویشیوں (گائے زمرہ) کی تعداد بڑھ کر 104 ہو گئی ہے اور ضلع انتظامیہ نے ویکسینیشن پر زیادہ زور دیا ہے۔ 26 ستمبر کو ضلع بھر میں ویکسی نیشن پر منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے 34 ہزار 238 مویشیوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ ضلع میں اب تک 2 لاکھ 35 ہزار 853 مویشیوں کی ابتدائی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

مویشیوں پر اصطبل، کوٹھے میں گندگی کی وجہہ سے بیماری کے زیادہ پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ گاو ں کی سطح پر بیداری پھیلا رہی ہے۔اس وقت ناندیڑ ضلع کے 21 گاو ں لمپی سے متاثر ہیں۔ ان 21 گاو ں میں گائے مویشیوں کی کل تعداد 10 ہزار 266 ہے۔

ان میں سے 104 متاثرہ مویشیوں کو الگ تھلگ کرکے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ گاو¿ں کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں دیہاتوں کی تعداد 141 ہے۔ کل گاو¿ں 162 ہو گئے ہیں۔ ان 21 دیہاتوں کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں موجود 162 دیہاتوں (متاثرہ 21 دیہاتوں سمیت) میں مویشیوں کی کل تعداد 59 ہزار 138 ہے۔ لمپی کے باعث مرنے والے مویشیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ کلکٹر خوشحال سنگھ پردیشی نے اپیل کی ہے کہ ویکسین کی دستیاب مقدار 2 لاکھ 60 ہزار ہے اسلئے مویشی پالنے والے گھبرائیں نہیں اور اپنے جانوروں کی حفظان صحت، گاﺅں کی صفائی اور ویٹرنری آفیسر کی ہدایت کے مطابق خیال رکھیں۔