بلولی:(ابراربیگ) مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بلولی بس ڈپو میں جناب روف بیگ کا 1998ء کو بحیثیت کنڈیکٹر پر تقرر ہوا تھا۔ آج 31 جنوری 2019 ء کو اپنی ڈیوٹی کے 21 سالہ خدمات کو بحسن خوبی انجام دیتے ہوے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔ اس ضمن میں ڈپو مینیجر سنجئے واڑوے کی صدارت میں تہنیت تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اور آر ٹی سی کی سنگھٹنا کی جانب سے گلپوشی کرتے ہوے تہنیت پیش کی گئی۔ واضع رہے کہ بلولی کے صحافی ابرار بیگ کے وہ رشتہ میں چچا ہے۔