ناندیڑ کے متوطن قاضی عقیل الدین فاروقی کا پونا میں انتقال ،امبہ جوگائی میں تدفین

ناندیڑ:25/ مئی ۔ (ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ کے متوطن قاضی عقیل الدین فاروقی کا بروزجمعہ 24 مئی 202 کو پونے میں انتقال ہو گیا ان کی عمر 65 سال تھی۔

اج بروز ہفتہ 25 مئی کو صبح 10 بجے امبہ جوگائی (ضلع بیڑ)میں حضرت منڈے پیر رحمت اللہ علیہ درگاہ قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد تدفین عمل میں آئی ۔وہ ناندیڑ کے قاضی محلہ نزد صرافہ بازار کے ساکن تھے لیکن کئی سالوں سے ان کی دختر پروفیسر ڈاکٹر میہ جبین فاروقی ساکن امبہ جوگائی کے یہاں رہائش پذیر تھے ۔

مرحوم ملنسار ،خلیق، کا خاموش مزاج کے مالک تھے وہ مدیر اعلیٰ ورقِ تازہ محمد تقی کے بچپن کے دوست تھے اور مراٹھواڑہ کے معروف ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی کے برادر نسبتی تھے۔

ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی، ایڈوکیٹ شہزان صدیقی ،محمد تقی نے اپنے تعزیتی بیان میں قاضی عقیل الدین فاروقی کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading