ناندیڑ کے فتح برج کے 75 سالہ محمد خان کی گمشدگی

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے فتح برج کے ساکن محمدخان ولد محبوب خان عمر 75 سال 29اپریل کو شام سے گھر سے ایک دعوت میںشرکت کیلئے نکلے تھے لیکن اسکے بعد گھر واپس نہیں آئے ۔اس تعلق سے انکے فرزند انبیا خان ولد محمدخان کی فریاد پرا توارہ پولس نے گمشدگی کی شکایت درج کردی ہے ۔اس کسی کو محمدخان کے بارے میں میں کوئی بھی اطلاع ملتی ہے تو فی الفور انبیا خان ساکن فتح برج ناندیڑ کے موبائل نمبر 9823822902پر ربط قائم کریں۔

ناندیڑضلع میں 2 کسانوں کی زہر پی کرخود کشی

ناندیڑ2مئی(ورق تازہ نیوز) ضلع میں مقروض وپریشان حال کسانوں کی خودکشی کاسلسلہ جاری ہے ۔ ماہور پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب تعلقہ کے موضع تاندڑا کے نامدیو رنگ راو واگھ موڑ عمر51سال پیشہ کاشتکاری نے زہریلی دوا پی لی تھی ۔گھر والوں کو اس بات کا علم ہونے پر فی الفور ماہور کے سرکاری دواخانہ میںداخل کیاگیاتھا ۔لیکن دوران علاج یکم مئی کودوپہر اسکی موت ہوگئی ۔ڈاکٹر وی این بھوسلے کی فریاد پرماہور پولس نے سی آر پی سی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔ پولس انسپکٹر میشرام معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

٭کنوٹ:تعلقہ کے منگابوڈی علاقہ میں یکم مئی کو کسان نے زہریلی دوا پی کرخودکشی کرلی ۔ نوجوان کسان سونگا آترام عمر 25سال نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر یکم مئی کو صبح آٹھ بجے منگابوڈی علاقہ میں زہریلی دو ا پی کر خودکشی کرلی ۔ بھیم راو¿ کی فریادپر پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading