ناندیڑ سنٹرل جیل میں دو مجرمین میں جھگڑا‘ ایک قیدی زخمی

ناندیڑ:2مئی(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے سنٹرل جیل میں ایک قیدی نے دوسرے قید ی پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا اس معاملے میں قصوروارقیدی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ جیل کے کارگزار آفیسر اتریکشور گائیکواڑ نے شکایت درج کروائی کہ 29 اپریل کو شام ساڑھے پانچ بجے سنٹرل جیل نمبر 2میں قیدی نمبر 564 رنجیت سنگھ عرف شیرا کو اسی جیل میں بند دوسرے قیدی نے اپنے ہاتھ میں موجود کڑے سے زبردست مارکر زخمی کردیا۔ا س معاملے میں جیل کے آفیسر کی شکایت پر ملزم قیدی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس ہیڈ کانسٹیبل بکل نمبر 1020 مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading