ناندیڑ۔17جنوری (حیدر علی): حج 2019کیلئے منتخب شدہ عازمین کو پہلی قسط ادا کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلی قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ5فروری مقرر کی گئی ہے۔۔ منتخب شدہ عازمین کو چاہئے کہ وہ اپنی پہلی قسط فی عازم81ہزار روپئے5فروری سے قبل بینک میں جمع کر ا دیں ۔ منتخب شدہ عازمین کو اپنی پہلی قسط بینک میں جمع کرنے کے بعد اس کی رسید، میڈیکل سرٹیفکٹ اور اصل پاسپورٹ کے سا تھ دیگر ضروری دستاویزات اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ممبئی پر جمع کرانا لازمی ہے ۔ قسط ادا کرنے کے لئے لگنے والے (Pay Slip) دفتر خدمت حجاج کمیٹی قیوم کامپلیکس، دیگلور ناکہ ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ دیگلور ناکہ ناندیڑ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے اس 9970799786,9405383180, نمبر پررابطہ کریں۔