پریاگراج: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار نے کنبھ میلے کیلئے 4236 کروڑ روپے کا بجٹ الاٹ کیا ہے ۔ یہ 2013 کے کنبھ میلے کے بجٹ کا 3 گنا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ اب تک کا سب سے مہنگا کنبھ میلا بھی بن گیا ہے ۔ اس سے پہلے کسی بھی کنبھ پر اتنی رقم خرچ نہیں کی گئی ہے ۔ صوبے کے وزیر خزانہ راجیش اگروال کی مانیں تو پچھلی سرکار نے کنبھ میلے پر 1300 کروڑ روپے خرچ کئے تھے ۔ 45 کلو میٹر کے دائرے میں پھیلا یہ میلہ 4 مارچ کو مہا شوراتری تک چلے گا ۔ اس میں 15 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے آنے کا امکان ہے ۔
میلے کی انتظامیہ کمیٹی کے صاف صفائی کے باوجود پڑی گندگی کو کنارے اور زبردست ٹھنڈ کی پروا کئے بغیر عقیدتمند گنگا میں ڈبکی لگانے کیلئے بیچین دکھائی پڑ رہے ہیں ۔