مدرسے کے 20 سالہ ٹیچر کو لیا حراست میں ، ISISسے تار جڑے ہونے کا اندیشہ

لدھیانہ : آئی ایس آئی ایس کے پنجاب اور یوپی میں ماڈیول کی جانکاری ہونے کے بعد این آئی اے کی ٹیم نے مشتبہ کو پکڑنے کی زبردست مہم چلا رکھی ہے ۔ جانکاری کے مطابق ماڈیول کی تلاش میں پنجاب اور ویسٹرن یوپی کے ساتھ ٹھکانوں ُر ریڈ کی گئی ہے ۔ اس کڑی میں پنجاب میں ریڈ کرتے ہوئے این آئی اے ٹیم نے لدھیانہ میں واقع راہوں روڈ پر جمیعت علماء مدرسے سے 20 سال کے ایک ٹیچر کو حراست میں لیا ہے ۔ این آئی اے نے گذشتہ بدھوار کی رات کو ہی مدرسے میں اپنی کارروائی شروع کردی تھی ۔ آج جمعرات کو صبح قریب پانچ بجے شک کے آدھار پر ٹیچر کو این آئی اے کی ٹیم اپنے ساتھ لے گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹیچر سے پوچھ تاچھ کے دوران پنجاب میں آئی ایس آئی ایس کے ماڈیول ہونے کا بڑا خلاصہ ہو سکتا ہے ۔ پنجاب میں دیگر حصوں میں بھی این آئی اے ٹیم کی ریڈ جاری ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading