نیو ناندیڑ: 16 اپریل (ورق تازہ نیوز) سرپنچ دلیپ گجبھارے اور پولیس پاٹل سنجے یناوار ، سمیت چار افراد جو دھنگاؤں میں مشتبہ مریضوں کی تفتیش کے لئے توپا پرائمری ہیلتھ سنٹر گئے تھے ، انھیں شدید زدو کوب کا سامنا کرنا پڑا لوگوں نے ان پر دھار دار ہتھیار اور کلہاڑی سے حملہ کردیا اور منہ اور پیشانی پر لوہے کے روڈ سے مارا. جیسے ہی یہ واقعہ رونما پر ہوا ، پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پنڈت کچھوے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور چاروں زخمیوں کو مزید علاج کے لئے سرکاری اسپتال لے گئے ۔

ضلع پریشد صدر منوہر پاٹل شندے فوری طور پر واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچے اور مشتعل دیہاتیوں سے امن کی اپیل کی.
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھنےگاؤں کے رہائشی علاقے میں پچھلے چار دن سے چار مرد اور ایک عورت پونے سے آکر رہ رہے تھے۔ محکمہ صحت کے عملہ نے پڑوسیوں کی اطلاع پر ان لوگوں سے رابطہ کیا اور متعلقہ گاؤں کی رہائش گاہ پر جانے کی کوشش کی لیکن عملے سے تفتیش کے دوران خاتون ملازمہ کو زدوکوب کیا۔

سرپنچ دلیپ گجبھارے پولس کے ہمراہ وہاں پہنچے تو گھر میں موجود چار لوگوں ستیس مہاگڈے ، سومودھ .پرمود.راوی نے تلوار لوہے کی روڈ اور کلہاڑی کا استعمال کرتے ہوئے دہشت پیدا کردی ، اور سرپنچ سمیت چار لوگوں پر تلوار اور کلہاڑی سے پر حملہ کردیا۔

سرپنچ دلیپ گجبھایرے کی شکایت پر دیہی تھانے میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔اور آر ایم ایکٹ 1/9 کے تحت ३०७, ३२३ , ३३२, ५०४ , ५०६ , ( ३४ ) १८८ , ३५३ आर म अॅक्ट ४ / २५ या جرم درج کیا گیا .