جلگاؤں میں کووڈ ۔١٩ جانچ لیب قائم کرنے کی تجویز کو سرپرست وزیر گلاب راو پاٹل کی کوششوں سے وزیراعلی کی منظوری جلگاؤں ١٦ اپریل( سعید پٹیل ) ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق یہاں کے سرکاری ضلع اسپتال و طبی کالج میں کووڈ ۔١٩ جانچ لیب (وی ایل ڈی ایل ) قائم کرنے کی تجویز کو منظوری مل گئ ہے۔اس طرح کی اطلاع طبی کالج کے ڈین ڈاکٹر بھاسکر کھیرے انھوں نے آج یہاں دی۔جلگاؤں ضلع کورونا مشتبہ مریضوں کے نمونے کو جانچ کےلۓ پونہ ، اورنگ آباد اور دھولیہ بھیجا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں جلگاؤں ضلع میں دو کورونا مثبت مریض پاۓ گۓ تھے۔اس لۓ گذشتہ ٧ اپریل ٢٠٢٠ ء کو ویڈیو کانفرنسینگ کے ذریعے ریاستی وزراء کی مٹینگ میں جلگاؤں ضلع کے سرپرست وزیر شری گلاب راؤ پاٹل انھوں نے ضلع کے کورونا مشتبہ مریضوں کی فوری جانچ کےلۓ ضلع سول اسپتال و طبی کالج میں کورونا کووڈ۔١٩ کی جانچ لیب کا مطالبہ کیا تھا۔سرپرست وزیر گلاب راو پاٹل ان کے اس مطالبے کو وزیراعلی اودھو ٹھاکرے انھوں نے منظوری دےدی ہے۔جس کے مطابق ضلع کلیکٹر ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے ان کی نگرانی میں اس تجویز کو تیار کرکے حکومت کو پیش کی گئ تھی۔جسے ریاستی حکومت نے اسے منظور کۓ جانے کی اطلاع طبی تعلیم و محکمہ دوا کے افسر اے ایم ڈھاڑے انھوں نے ضلع انتظامیہ کو دی ہے۔ضلع اسپتال و طبی کالج جلگاؤں سمیت بارامتی ،کولہاپور ، گوندیا ،ناندیڑ اور امباجوگوئ (ضلع بیڑ ) ان مقامات پر اب کووڈ ۔١٩ کی جانچ لیب قائم کرنے کو منظوری دے دی گئ ہیں۔ اس کےلۓ درکار فنڈ ضلع سالانہ منصوبہ بندی ، مہاتما جیوتیبا پھلے جن اروگیہ وغیرہ ذرائع سےحاصل ہونے والے مالی فنڈ میں سے کی جاۓ اور تجربہ گاہ کے ضروری سامان کو ضلع کلیکٹر کی صدارت میں قائم کمیٹی کی منظری اور شفارشات کے مطابق کرنے کو کہا گیا ہے۔اس سے قبل جلگاؤں میں کورونا جانچ لیب کی سہولیت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کورونا مثبت مریضوں کی جانچ کے نمونے دھولیہ ،اور اورنگ آباد وغیرہ کی تجربہ گاہ کو جانچ کےلۓ بھیجے جاتے تھے۔لیکن اب جلگاؤں میں لیب گاہ قائم ہونے سے وقت کی بڑی بچت ہوں گیااور فوری علاج کی راہ ہموار ہوں گی و کام میں تیزی آئیں گی۔ ۔اس طرح کا اظہار خیال اس موقع پر وزیر شری گلاب راو پاٹل انھوں نے کیا ہے۔