ناندیڑ:17 اگست: (ورق تازہ نیوز) کانگریس کے سابق کونسلر اور کاروباری شخصیت گووند کوکلوار ، جنھیں ‘ناندیڑ کا گولڈ مین’ بھی کہا جاتا ہے ، پر آج شام گولیوں سے حملہ کیا گیا۔ ناندیڑ شہر کے علاقے چوپالہ میں نامعلوم حملہ آور نے انکے رابطہ دفتر کے باہر فائرنگ کردی۔

گووند کوکلوار شام ساڑھے چار بجے کے قریب اپنے آفس پہنچے۔ اس وقت ، موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور ، جو ان کا تعاقب کررہے تھے ، ان پر فائرنگ کردی اور حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے
کوکلوار کو پشت میں گولی لگنے کی وجہہ سے شدید زخمی ہوگئے ۔ ان کا ناندیڑ کے نجی اسپتال گلوبل ہاسپٹل میں علاج جاری تھا لیکن انھیں بذریعہ طیارہ ممبئی کے ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا.

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں افراتفری پھیل گئی ۔ شدیدزخمی حالت میں گووند کوکلوار کو ناندیڑ کے گلوبل اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پر ریاست کے سابق وزیراعلی و سینئر کانگریسی قائد اشوک راوچوہان کے علاوہ دیگر قائدین و ورکرس پہنچ گئے ۔ دریں اثنا ڈاکٹروں سے مشورہ کے بعدا نھیں رات تقریبا ساڑھے دس بجے ممبئی بذریعہ طیارہ روانہ کیا گیا۔اس معاملے میں پولس تفتیش میں مصروف ہے ۔
