ناندیڑ: یکم مارچ (ورق تازہ نیوز)اتوارہ پولیس کی کسٹڈی سے آج دوپہر ایک ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شیخ مجاہد شیخ حاجی عمر22 سال ساکن سائی نگر ناندیڑاتوارہ پولیس کی تحویل میں تھا اورآج اس کی پولیس کسٹڈی کی معیاد ختم ہورہی تھی اسلئے عدالت لے جانے کی تیاری کی جارہی تھی ۔
اسی دوران شیخ مجاہد نے بیت الخلا جانے کیلئے پولیس سے اجازت مانگی اور اس کے بعد وہ بیت الخلا میں جاکر اسکی کھڑکی سے کود کر فرار ہو گیا ۔اس بات کا انکشاف ہوتے ہے اتوارہ پولیس سٹیشن کے ملازمین میں ہلچل مچ گئی اور اس کی تلاش شروع کر دی گئی رات گیارہ بجے تک ملزم کی تلاش جاری تھی لیکن اسکا کوئی پتہ نہیں چلا ۔ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے بھی پولس اسٹیشن میں رات دیر گئے تک موجود تھے ۔