ممبئی:یکم مارچ۔مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ونودتاوڑے نے کہا کہ ریاست میں 10,001 مدرسین کی بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور ”پوتر رو ویب پورٹل“ پراشتہار شائع ہوگیا ہے ۔ ریاست میں 5000 زائد مدرسین کو مختلف اسکولوں میں ضم کیاگیا ہے ۔ اس کے بعد مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔زائدمدرسین اورمستقل ہونے والے مدرسین کو اس بھرتی میںشامل نہیں کیاگیا ۔
16 اضلاع میں ہونے والی بھرتی کے عمل میں 10,001 مدرسین شامل ہیں ۔پوترپورٹل پرشائع اشتہار تعلیمی اداروں کے عہدیداران اور ایجوکشن افسران کے لئے ہے ۔2 مارچ کے بعد ریاست کے اخبارات میں یہ اشتہار شائع ہورہا ہے اور پوترپورٹل پراشتہار امیدواروں کے لئے بھی دیکھنے کو ملے گا۔ جائیداد کی تفصیل اس طرح ہے ۔
درج فہرست ذات 1704‘ درج فہرست جماعت 2147‘ درج فہرست جماعت(پیسا)525‘ وی جے اے 407‘ این ٹی بی 240‘این ٹی ڈیی 199‘ او بی سی 1712 ‘ای ڈبلو ایس 540‘ ایس بی سی 209 ‘ ایس ای بی سی 1151 اور اوپن 924۔