ناندیڑ: پستول کے ساتھ گھومنے والا سید الطاف گرفتار

ناندیڑ:13 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)انتخابی ماحول کے دوران دیسی ساخت کی پستول کے ساتھ گھومنے والے نوجوان کو اتوارہ پولس کے ایڈیشنل ایس پی دھننجے پاٹل کے دستہ نے آج 13 اکتوبر کو دوپہر دوبجے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر اتوارہ ڈویژن کے ایڈیشنل ایس پی دھننجے پاٹل کواطلاع ملی کہ روشن فنکشن ہال دیگلورناکہ علاقہ کے قریب ایک نوجوان کے پاس پستول ہے ۔جس کے فوری بعد پاٹل نے اپنے معاونین اے پی آئی پرلہاد گیتے ‘ پولس ملازمین شنکر نلبے‘ محمدغوث ‘حبیب چاوس ‘خواجہ ‘ ماملوار نے روشن فنکشن ہال کارُخ کیا ۔پولس نے یہاں کھڑے نوجوان سید الطاف سید رزاق عمر27 سال ساکن قدوائی نگر ناندیڑ کو حراست میں لیا۔اسکے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

انتخابات کے دوران اس طرح کی پستول پاس رکھناخطرناک ہے ۔ایس پی وجئے کمار مگر ‘ایڈیشنل ایس پی دتارام راٹھوڑ نے دھننجے پاٹل اور انکے دستہ کو اس کارکردگی پر مبارکبا د دی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading