ناندیڑ: پرکاش کور خالصہ چیرمین اور عرشیہ بیگم نائب چیرمین منتخب

ناندیڑ: یکم مارچ (ورق تازہ نیوز) میونسپل کارپوریشن کی خواتین واطفال بہبود کمیٹی کی چیرمین ونائب چیرمین کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے موجود تھے ۔چیئرمین عہدے کیلئے پرکاش کور خالصہ اور نائب چیئرمین عہدے کیلئے عرشیہ بیگم نے ہی صرف اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا ۔ صرف دونوں ہی درخواستیں موصول ہونے پر ان دونوں کا انتخاب یقینی تھا ۔ صبح 10بجے انتخابی عمل کا آغاز ہوا جس میں دونوں عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔

ریٹرننگ افسر ڈونگرے نے دونوں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ارکان چترا گائیکواڑ‘ گیتانجلی کاپورے‘ سویتا برکلے ‘ کویتامڑے ‘ سنگیتا پاٹل ‘جئے شری پوار ‘ سلیمہ بیگم ’ارپنا نیرلکر ‘شانتابائی گورے‘ شہرسیکریٹری اجیت پال سنگھ بھی موجود تھے ۔اس انتخاب پر ڈونگر‘میئر شیلا بھورے ‘ ہاو¿س لیڈر وریندرسنگھ گاڑی والے نے دونوں نو منتخبہ ارکان کو مبارکباد دی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading