بیڑ:یکم مارچ۔بیڑ کے سرکاری سیول اسپتال میں مجاہد آزادی کے جعلی سرٹیفکیٹ پرچپراسی کے عہدہ پربرسر روزگار 17فراد کو سیول سرجن نے بروزجمعرات 28 فروری کو برطرف کردیا ہے ۔ڈاکٹر اشوک تھورات سیول سرجن نے صحافیوں کوبتایا کہ گزشتہ ہفتہ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے جعلی سرٹیفکیٹ پربرسرخدمت ملازمین کوفوری برطرف کرےن کاحکم دیاتھا ۔
کورٹ نے سیول سرجن اورریاستی حکومت کوحکم دیتے ہوئے کہاتھا کہ بوگس ملازمین کو فوری برطرف کیاجائے ۔جولائی 2018 میںسیول سرجن نے بوگس ملازمین کو نوٹس جاری کی تھی۔ 2003 میں جعلی مجاہدین آزادی اور اُن کے بچوں کے خلاف حکومت نے کاروائی کی تھی ۔خود کو مجاہدین آزادی کہنے والے بوگس افراس نے جیلوں سے جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے حکومت کی سہولیات سے فائدہ اٹھایاتھا ۔یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد بوگس مجاہدین آزادی کے خلاف کاروائی کی گئی تھی ۔